ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ،پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کوآج ملایئشیا کا چیلنج درپیش
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے ۔ پاکستان، بھارت، ملائیشیا اور جاپان کی ٹیمیں سیمی فائنل میچ پہنچ چکی ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اسی روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پوزیشنز میچز بھی کھیلے جائینگے۔تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، ملائیشیا اور جاپان کی ٹیمیں سیمی فائنل لائن اپ میں موجود ہیں جن کے درمیان دو سیمی فائنل میچز کھیلے جائینگے۔ پاکستان کی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل سے کھیلے گئے میچ میں سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9-0 سے شکست دی تھے ۔ واضح رہے کہ بھارت ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور وہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور اب اس سے ٹرافی دو فتوحات کی دوری پر ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل تھیں اور ان میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان سیمی فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔