آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، پاک آسٹریلیا خواتین کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ، پاک آسٹریلیا خواتین کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی آج ...

کوالالمپور(آئی این پی)آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو کوالالمپور میں کھیلا جائیگا۔آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف چیمپئن شپ میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 64 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی