سوئس انڈورز اوپن،فرینکو سکیوگور اور ڈومینک انگلوٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں آج ایکشن میں نظر آئینگے

سوئس انڈورز اوپن،فرینکو سکیوگور اور ڈومینک انگلوٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں ...

جنیوا (اے پی پی) کروشیا کے فرینکو سکیوگور اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج) ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئینگے۔ اس سے قبل انہوں نے بھارت کے روہن بھوپنا اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کیا تھا۔ کروشیا کے فرینکو سکیوگور اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو سیمی فائنل میچ آج ہفتہ کو چلی کے جولیو پیرالٹا اور ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کا چیلنچ درپیش ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی