اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج)27 اکتوبر سے ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔پہلا کوارٹر فائنل مقابلہ اکبر کلب اور گلشن کلب کی ٹیموں کے درمیان دن گیارہ بجے ہوگا اور دوسرے کوارٹر فائنل میچ ہماکلب اور بولان کلب کی ٹیمیں دوپہر ایک بجے مدمقابل ہونگی، 28 اکتوبر کو تیسر کوارٹر فائنل میچ مہران کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں پی ٹی سی یوتھ کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کا سہ پہر تین بجے آمنا سامنا ہوگا ٗٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی