اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چمپئن کل کھیلی جائیگی

اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چمپئن کل کھیلی جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چمپئن (کل)28 اکتوبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف ایج گروپوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں انڈر۔12، انڈر۔ 15 اور انڈر۔18 اینڈ پلیس شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی