نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم آج ابوظہبی روانہ ہو گی

نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم آج ابوظہبی روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم آج (ہفتہ )لاہور سے ابوظہبی روانہ ہو گی ۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نگاہ حسین انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فضیل احمد بھٹی، عرفان محمود، محمد ناصر عباس، عبید جاوید اور راشد علی شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں ڈاکٹر فاروق احمد ٹیم منیجر، عامر منور صدیق کوچ شامل ہوں گے۔ میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں کا23ستمبر سے 24اکتوبر تک لاہور میں کیمپ لگایا گیا جہاں کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو بھر پور ٹریننگ دی گئی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تیاریاں بھر پور ہیں، اللہ نے چاہا تومیگا ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھا کر وطن واپس لوٹیں گے۔ورلڈ کپ 28اکتوبر سے 3نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گاجس میں یو اے ای، سعودی عرب، اردن، یمن ، سوڈان، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، ناروے، عراق، مصر اور اومان کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی