گلوکار علی شفقت کے گانے کی ویڈیو پکچرائز

گلوکار علی شفقت کے گانے کی ویڈیو پکچرائز

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکار علی شفقت نے اپنے گانے کی ویڈیو پکچرائز کروا دی۔ گلوکار علی شفقت نے حضرت سلطان باہوؒ کے کلام پر مبنی اپنے گانے کی ویڈیو لاہور کے اہم مقامات پر پکچرائز کروائی ۔ویڈیو کی ڈائریکشن کے فرائض سونو ڈینجرس اور شیبا بٹ نے انجام دیئے ۔اداکارہ شیبا بٹ کا بطور ڈائریکٹر پہلا پراجیکٹ ہے۔اس حوالے سے گلوکار علی شفقت نے کہا کہ حضرت سلطان باہوؒ کے صوفیانہ کلام کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے جو سننے والوں کو یقیناًپسند آئے گا ۔

مزید : کلچر