احسن خان قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ

احسن خان قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ

لاہور (فلم رپورٹر)اداکار احسن خان قریبی عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان چار روز قبل نجی مصروفیات کے حوالے سے خصوصی طور پر لاہور آئے تھے اور اس دوران انہوں نے شوبز سے وابستہ سینئر صحافیوں سے بھی ملاقات کی ۔

گزشتہ شب وہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کریں گے ۔

مہندی اور بارات کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد احسن خان کراچی روانہ ہو جائیں گے ۔

مزید : کلچر