اظفر رحمن، وجاہت رؤف کی ویب سیریز کے اہم کردار میں کاسٹ

اظفر رحمن، وجاہت رؤف کی ویب سیریز کے اہم کردار میں کاسٹ
 اظفر رحمن، وجاہت رؤف کی ویب سیریز کے اہم کردار میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکاراظفر رحمن کو ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے اپنی ویب سیریز کے اہم کردار کے لئے کاسٹ کرلیا ہے جس میں قبل ازیں اسد صدیقی اور مہوش حیات کو کاسٹ کیا جاچکا ہے۔اظفررحمن نے اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ویب سیریز کا مستقبل بہت شاندار ہے اور اسی وجہ سے میں یہ پراجیکٹ کررہاہوں۔اظفر نے مزید کہا کہ میں اور مہوش حیات ویسے بھی بہت اچھے دوست ہیں اس سیریز میں اکٹھے کام کرتے ہوئے ہمیں بہت اچھا لگے گا۔واضح رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ اس سیریز میں ایک گانا بھی گارہی ہیں جس کی ریکارڈنگ کی جاچکی ہے۔

مزید :

کلچر -