حسن عماد محمدی کوایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ سنبھالنے پر ایمپلائز یونین کی مبارکباد

حسن عماد محمدی کوایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ سنبھالنے پر ایمپلائز یونین کی ...

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر ڈائریکٹر کرنل (ر) حسن عماد محمدی کوادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے پر پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان ، مرکزی سیکریٹری جنرل سیکریٹری چوہدری فاروق ، سرپرست اعلیٰ ملک شبیر ،مرکزی چیئرمین ابراہیم کمال ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سلیم شاہ،فنانس سیکریٹری راجہ سجاد،چوہدری طارق گجر اور دیگر مرکزی عہدیداران نے مبارکبا د پیش کی ہے ۔ مرکزی صدر نے کرنل ریٹائرڈ حسن عماد محمدی کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر تعیناتی کو پاکستان ٹیلی وژن کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے ۔ انہوں نے بطور سینئر ڈائریکٹر حسن عماد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بطور ایم ڈی پی ٹی وی بھی ادارے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی تکمیل کیلئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے ۔مشعل یونین کے مرکزی صدرجہانگیر خان ،جنرل سیکرٹری چوہدری فاروق اوردیگر عہدیداران نے پی ٹی وی کے ایک سینئر اور اہل ترین ڈائریکٹرحسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم عمران خان ،وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسن اور چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کا شکریہ ادا کیا ۔

اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تقرری پی ٹی وی کی ترقی اور استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہو گی ۔

مزید : کلچر