ٹیلی نار اور فوڈ پانڈا کی مابین کراچی اور حیدر آباد کے صارفین کو خصوصی رعایتیں فراہم کرنے کیلئے شراکت داری

ٹیلی نار اور فوڈ پانڈا کی مابین کراچی اور حیدر آباد کے صارفین کو خصوصی ...

لاہور(پ ر) ملک کی ممتاز ٹیلی کام ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان اور ملک کی معروف فوڈ ڈلیوری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی فوڈ پانڈا نے تین اہم شعبوں مارکیٹنگ، آپریشنز اور کیش مینجمنٹ میں تعاون کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کراچی، حیدر آباد اور جنوبی علاقے کے دیگر شہروں میں اپنے مشترکہ صارفین کو خصوصی رعایتیں فراہم کرنا ہے۔ حیدر آباد میں ٹیلی نار پاکستان اور فوڈ پانڈا کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط شہر میں فوڈ پانڈا کے کارپوریٹ لانچ ایونٹ کے بعد ہوئے۔ معاہدے کے تحت کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں ٹیلی نار کے سبسکرائبرز فوڈ پانڈا کے پہلے صارفین ہوں گے جنہیں فوڈ ڈلیوری کے آرڈز پر خصوصی رعایتی واؤچرز پیش کئے جائیں گے۔

کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں ٹیلی نار پاکستان اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور فرنچائزوں پر ہر نئی ٹیلی نار فور جی سم، ونگل و مائی فائی ڈیوائس اور 3G/4G پر سم کی منتقلی کے ساتھ رعایتی واؤچرز تقسیم کرے گا۔ شراکت داری سے حاصل ہونے والے فوائد کی آگاہی کے لئے ایک مہم بھی شروع کی جائے گی جو فوڈ پانڈا کی ویب سائیٹ، موبائل ایپلی کیشن، بلاگ سمیت اشتہاروں کے ذریعے شروع کی جائے گی جبکہ ٹیلی نار کے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران ٹیلی نار پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ سرکل ساؤتھ عمیر محسن نے کہا کہ ہم لاکھوں پاکستانیوں کے ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر ہیں اور صارفین کو جدید طریقوں سے سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ فوڈ پانڈا جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد صارفین کی روزمرہ زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے اور انہیں سمارٹ فونز اور ٹیلی نار کے تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے۔

کنٹری منیجر فوڈ پانڈا نعمان سکندر مرزا نے فوڈ پانڈا سروسز کے فروغ کے لئے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پانڈا کا مقصد اپنے صارفین کی بہتر خدمت کرنا اور اپنے فوڈ ڈلیوری نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے صارفین خصوصی رعایتی پیشکشوں سے ہماری فوڈ ڈلیوری سروسز سے لطف اندوز ہوں گے۔

اس وقت ایک ہزار سے زائد فوڈ پانڈا کے رائیڈرز اور ریسٹورنٹس ٹیلی نار پاکستان کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ دونوں شراکت دار آئندہ چند ماہ میں مزید اضافی پانچ ہزار رائیڈرز اور ریسٹورنٹس کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لئے مستقبل میں رائیڈرز اور صارفین سے رقوم کی وصولی کے لئے ایزی پیسہ اور کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی جیسی ٹیلی نار پاکستان کی جدید ڈیجیٹل مالی خدمات کو استعمال میں لایا جائے گا۔

مزید : کامرس