زرعی ترقیاتی بنک میں اسلامی بینکنگ کا آغاز

زرعی ترقیاتی بنک میں اسلامی بینکنگ کا آغاز

لاہور(پ ر)زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ نے اسلامی بینکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔موجودہ دور میں اسلامی بنکنگ کسی بھی مالیاتی ادارے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور خاص طور پر زرعی شعبے میں جہاں کسان سود کی وجہ سے قرضہ لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں وہاں اسلامی بینکنگ اور بھی اہمیت کی حامل ہے بنک میں نئے دور کے آغاز کا کریڈٹ بنک کے سابق صدر سید طلعت محمود کو جاتا ہے جنکی ذاتی کوششوں اور بنک کو کرپشن سے پاک کلچر میں ڈھالنے پر ان کے دور میں اسلامی بینکنگ کا لائسنس جاری ہوا ۔

بنک کی ترقی اورملازمین کی فلاح اور پرموشن کا جو کام انکے دور میں ہوا بنک کی تاریخ میں اسے ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

مزید : کامرس