پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 924میں پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 924میں پوائنٹس کا ...

کراچی (اکنامک رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید924پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب ہوتے ہوئے 40556پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 70.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب58ارب 18کروڑ64لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کے مقابلے میں2کروڑ44لاکھ97ہزار شیئرز زائد رہا ۔سعودی امدادی پیکج کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو شروع ہونے والے تیزی کا تسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی برقرار رہا.گزشتہ روز ابتدائی اوقات میں اگر چہ سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری یا منافع نکالنے کے معاملے میں تذبذب کا شکار نظر آئے جس کی وجہ سے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا اور 40ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب مزاحمت دیکھنے میں آئی لیکن دوسرے سیشن میں سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز میں کھل کر خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں 40ہزار کی نفسیاتی ھد بھی بحال ہوگئی اور انڈیکس 40100 ،40200،40300،40400اور 40500 کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتا چلا گیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس924.54پوائنٹس کے اضافے سے 40556.45پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح541.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس19586.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس585.48پوائنٹس اضافے سے 29667.81 پوائنٹس ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80 کھرب 9 ارب 14کروڑ62لاکھ روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 67 ارب 33کروڑ26لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز 13 ارب مالیت کے36کروڑ83لاکھ 49ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں جمعرات کو 13 ارب مالیت کے 34کروڑ38لاکھ 52ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم بھی گزشتہ روز مزید بہتر رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 396 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،278میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا

۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوقیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاک کے حصص 445روپے کے اضافے سے9445روپے اور رفحان میظ کے حصص 258.75 روپے کے اضافے سے7458.75روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص 127روپے کی کمی سے 2453روپے اورصنوفی ایونٹس 45.75روپے کی کمی سے869.38روپے ہوگئی ۔کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے بینک آف پنجاب ،،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک الیکٹران ،عائشہ اسٹیل ،اینگرو پولیمر ،ڈی جی خان سیمنٹ ،بائیکو پٹرولیم اور ٹی آر جی پاک کے حصص نمایاں رہے ۔

مزید : کامرس