امریکن قونصل جنرل کو لین کرین ولنج کا سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کادورہ

امریکن قونصل جنرل کو لین کرین ولنج کا سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کادورہ

سندر ( خصوصی رپورٹ) امریکن قونصل جنرل کولین کرین ولنج نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور اس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ شہزاد اعظم اور حاشر حمید نے معزز مہمان کو خوش آمدید کیا ۔ امریکن قونصل جنرل نے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے دفتر میں صنتعکاروں سے باہمی تجارت کے فروغ کے لیئے تبادلہ خیال کیا ملاقات کے موقع پر عمر فاروق ، معاذ محمود ،خواجہ احمد ، میاں فہیم قمر و دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر قونصل جنرل کو سندر اسٹیٹ کے بارے اسٹیٹ مینجرنے بریفنگ دی جس پر قونصل جنرل نے کہا کہ ان کو سندر اسٹیٹ میں آ کر خوشی ہوئی ہے یہ ایک ماڈل اسٹیٹ ہے جہاں صنتعکاروں کو ہر سہولت میسر ہے اس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ شہزاد اعظم نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کار کر سکتا ہے اور اس سلسلہ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

مزید : کامرس