لیسکو کے 34لائن سپرنٹنڈنٹ کی گریڈ IIسے گریڈI کے عہدے پر ترقی

لیسکو کے 34لائن سپرنٹنڈنٹ کی گریڈ IIسے گریڈI کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے34 لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈI- Iکو لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈI- کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیسکو ایچ آر کی جانب سے اس حوالے سے پروموشن لیٹرز دینے کی تقریب لیسکو ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ ، ڈائریکٹر ایچ آرآضیہ شعیب اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(CBA) کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کا حق ہے کہ ان کی پروموشن اور اپ گریڈیشن ٹائم پر کی جائے اور ترقی پانے والے تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کو ریکوری بہتر کرنے کی تاکید بھی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ لائن مین صراط مستقیم کو شیلڈ سے نوزا گیا جس نے لائن مین محمد ارشد واہگہ سب ڈویژن کی جان بچائی جو کہ کام کے دوران پول سے نیچے گر گیا تھا ۔ خورشید احمد خان نے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ اور ایچ آر ڈائریکٹر عاضیہ شعیب کا شکریہ ادا کیا اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور لائن سپرنٹنڈنٹ آپ پر فرض ہے کہ آپ اپنے ماتحت لائن مین سٹاف کی سیفٹی کا خصوصی خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے کام کا باقاعدہ اجازت نامہ (پرمٹ ٹو ورک) حاصل کیا گیا ہو اور لائن پر کام کرنے والا سٹاف ہر حالت میں سیفٹی آلات کا استعمال کرے۔

تقریب کے اختتام پر خورشید احمد خان اور ترقی پانے والے ملازمین نے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کو پھول پیش کئے۔

مزید :

کامرس -