ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے‘ سرفراز وڑائچ

ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے‘ سرفراز ...

لاہور (پ ر) ایگریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے۔ صدر سوسائٹی حاجی سرفراز احمد وڑائچ نے وزیر اعظم کے کلین اور گرین پاکستان کے تحت رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اور ڈپٹی رجسٹرار لاہور ملک اشفاق سرورکی خصوصی ہدایت پر سوسائٹی میں 600پودے لگا کر شجر کاری مہم کا سلسلے کو آگے بڑھایا اور مزید سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں فیز Iمیں کارپٹ سڑکیں اور ممبران کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا گیا ہے صدر سوسائٹی حاجی سرفراز وڑائچ کی ممبران کی خدمت کرنے پر تمام ممبران نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ممبران سوسائٹی کا کہنا تھا حاجی سرفراز وڑائچ نے ہمیشہ ممبران کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے حاجی سرفراز وڑائچ کا کہنا تھا کہ ممبران نے جو ذمہ داری مجھ پر عائد کی ہے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا جو کہ میرا اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے مسجد امیر حمزہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری میاں نعیم اور فنانس سیکرٹری حاجی غلام اسحاق و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس