اے ڈیٹا نے نئی ہارڈ ڈسک HD720 جاری کر دی

اے ڈیٹا نے نئی ہارڈ ڈسک HD720 جاری کر دی

لاہور(پ ر)اے ڈیٹا نے اپنی نئی ہارڈ ڈسک HD720 جاری کی ہے۔ سپورٹی ڈیزائن کے ساتھ یہ انتہائی پائیدار ہارڈ ڈسک کافی گنجائش کی حامل ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کو ڈیٹا کے شاندار تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور جھٹکے سے مزاحمت کے کڑے ٹیسٹ سے گذارا گیا جبکہ یہ ہارڈ ڈسک آؤٹ ڈور سرگرمیوں اور ان فعال لوگوں کے لئے انتہائی موزوں ہے جو اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیوائسز کا استعمال چاہتے ہیں۔ یہ فیشن، LOHAS کے پرستاروں اور ان افراد کیلئے اچھا انتخاب ہے جو خوبصورتی کی حامل مصنوعات رکھنا چاہتے ہوں جو ان کے طرز زندگی سے مطابقت رکھتی ہوں۔ HD720 ہارڈ ڈسک کڑے آئی پی 68 معیارات پر پورا اترتی ہے

جو پانی اور دھول سے مزاحمت کیلئے شاندار کارکردگی پیش کرتی ہے۔

اس ہارڈ ڈسک نے 1.8 stricter ڈراپ ٹیسٹ بھی پاس کیا ہے جبکہ یہ معیاری ملٹری گریڈ (MIL-STD-810G516.6) کی ضروریات کے ماطقب دھول کے ماحول اور 120 منٹ تک 2 میٹر گہرے پانی میں ڈالے جانے کے دوران بھی معمول کے مطابق کام کرتی ہے۔

اس ہارڈ ڈسک کے تین سطحی ڈھانچے میں لچکدار سیلیکون مواد کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی زاویئے سے گرنے کے دوران بہترین مزاحمت فراہم کر سکے جبکہ اس کے سینسرز صارف کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اگر یہ ہارڈ ڈسک گرنے کے عمل سے گذر رہی ہو تو اس کے گرنے سے مزاحمت کے سینسرز خودکار طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک سرخ رنگ کی روشنی نمودار ہو جاتی ہے۔ جب گرنے کا عمل مکمل ہو جائے تو ایک فلیشنگ لائٹ نمودار ہو کر اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ معمول کا آپریشن بحال ہو چکا ہے۔

مزید : کامرس