ایف ایف سی کی جانب سے تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ایف ایف سی کی جانب سے تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

لاہور(پ ر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2018 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا. کمپنی کو سیلز کی مد میں 70.68 ارب روپے کا ریوینیو حاصل ہوا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد زیادہ ہے اور اس کی بنیادی وجہ زیادہ آف ٹیک ہے۔ کمپنی کا خالص منافع بھی 44 فیصد اضافے کے ساتھ 8.53 ارب روپے رہا جس کی بدولت 30 ستمبر 2018 کو اختتام پزیر ہونے والے پیریڈ میں فی شئیر کمائی 6.70 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1.8 روپے فی شئیر کا عبوری ڈیویڈنڈ بھی دینے کا اعلان کیا جس سے 2018 کے نو ماہ کے لیے اوسطا 4.95 روپے فی شئیر رہا۔

مزید : کامرس