ویوو نے 5Gپر مبنی’’انٹیلی جنٹ فون ‘‘ کو نئے عہد کا فون قرار دے دیا

ویوو نے 5Gپر مبنی’’انٹیلی جنٹ فون ‘‘ کو نئے عہد کا فون قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ویوو نے جو کوالکوم کا طویل مدتی پارٹنر ہے ، ہانک کانگ میں 22-24اکتوبر 2018کو منعقد ہ کوالکوم 4G/5G سربراہ کانفرنس کے دوران 5Gکی ڈیولپمنٹ کے بارے میں اپنا ویژن اور نظریہ واضح کیا اور بتایاکہ کیسے ویوو اسمارٹ لیونگ کے نئے دور میں لوگوں کو خود مختار بنائے گا ۔ کوالکوم 4G/5G کی تین روزہ سربراہ کانفرنس میں دنیا کی صف اول کی موبائل انڈسٹری لیڈر جمع ہوئے ۔ کانفرنس کے دوران ، ویوو کے نائب صدر ، ویوو آرٹیفیشل انٹیلی جنس گلوبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ نے AI فورم کے مرکزی نوٹ پیش کئے اور5Gڈویلپمنٹ کی کامیابی پر انٹیلی جنٹ فون کی اہمیت بھی بتائی۔
مسٹرژو نے 5GاورAIکے پائیدارہونے کی خصوصیت کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا کہ 5Gپر مبنی اسمارٹ فونز، جسے VIVA نے "Intelligent Phone"کا نام دیا ہے ، کس طرح مستقبل میں ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

AIاسمارٹ فونز کو حقیقی معنوں میں سیکھنے اور سوچنے کا موقع دیتا ہے جب کہ 5Gاسمارٹ فونز کو اضافی اور تیز تر کنکشن کی گنجائش دیتا ہے۔ ان عوامل کے اشتراک سے اسمارٹ فونز "Intelligent" میں تبدیل ہوجائیں گے جو صارفین کو نئی غیر معمولی خصوصیات اور موبائل کی بہترین خدمات فراہم کریں گے۔
مسٹرژو کے مطابق، VIVOاپنے پہلے NSAاورSA 5G اسمارٹ فون کی ڈیولپمنٹ اور بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2019میں 5G اسمارٹ فون کو پری کمرشل کے پہلے بیج کا افتتاح کرے گا۔کمپنی 2020تک 5Gاسمار ٹ فونز کی مکمل تجارتی پروڈکشن کا ارادہ رکھتی ہے۔جدت میں صنعتی قائد ہونے کی حیثیت سےVIVO نے 5Gاسمارٹ فونزکی ڈیولپمنٹ اور تحقیق کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور کم سے کم وقت میں صارفین کیلئے بہترین موبائل پیش کرنے میں کوشاں ہے۔

مزید :

کامرس -