انضمام کے بعد اضلاع میں عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ، کمشنر ڈیرہ

انضمام کے بعد اضلاع میں عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ، کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاویدخان مروت نے کہاہے کہ فاٹا کے انضمام کے بعدان علاقوں میں عوام کی ضروریات ، تعمیر وترقی اورسرکاری اداروں کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیزی سے شروع کر دیے گئے ہیں ۔ شامل ہونے والے ان علاقوں میں الیکشن کے حوالے سے حلقہ بندیوں میں قبائل کی پہچان کوبھی مدنظررکھاجارہاہے ۔ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے خلاف عدالتی احکامات کی روشنی میں کاروائی کامقصدغریب عوام کے لیے مستقبل میں رہائشی سہولیات فراہم کرناہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا۔ کمشنرڈیرہ ڈویژن جاویدخان مروت نے کہاکہ جنوبی وزیرستان ضلع کے قیام کے بعدنئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وہاں 50%سے زائدکام مکمل ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل انتظامیہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔ بغیراین اوسی ،ٹی ایم اے کی منظوری کے بغیرقائم کی گئی غیرقانونی سوسائٹیزکے خلاف نوٹسزجاری کیے جارہے ہیں اوراس حوالے سے سروے بھی ہورہاہے ۔ جن سوسائٹیز میں حکومت کے مقررکردہ قواعد وضوابط جس میں پختہ سڑکیں ، بجلی ،نکاسی آب کے نالے ،مسجد ، سکول ، ڈسپنسری اورکھیل کے میدان وغیرہ نہیں ہیں ان کے خلاف کاروائی کا آغازہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک میں وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کے تحت کام ہورہاہے اسی طرح انضمام کے بعدضلع جنوبی وزیرستان میں بھی یہ پروگرام تیزی سے جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر