پی ٹی آئی نے عوامی امنگوں پر پورا اتر کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی،مصور غازی

پی ٹی آئی نے عوامی امنگوں پر پورا اتر کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی،مصور ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ملاکنڈ اور رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی امنگوں پر پورا اتر کر انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور مرکز وصوبے میں حکومت بنالی ہے اگر پی ٹی آئی نے صوبے میں ڈلیور نہ کیا ہوتا تو عوام ہمیں بھی دیگر پارٹیوں کی طرح مسترد کردیتے ، انہوں نے کہاکہ اپنے منشور کے مطابق ہماری صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ علاقہ جات کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور ترقیاتی عمل میں ضلع ملاکنڈ پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ ضلع کی سطح پر عوام کے دیر ینہ مسائل کے خاتمے کیلئے پائیدار اقدامات اٹھانا ہماری ترجیح ہے اور اس سلسلے میں عوام سے وابستہ تمام شعبوں پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے انکی کوشش ہوگی کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کر سکیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر