ڈیرہ ،پی کے 98 مولانا لطف الرحمان کی کامیابی کیخلاف آزاد امیدوار کی رٹ خارج

ڈیرہ ،پی کے 98 مولانا لطف الرحمان کی کامیابی کیخلاف آزاد امیدوار کی رٹ خارج

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)الیکشن ٹریبونل نے PK98پروآکے الیکشن میں جے یوآئی کے ضلعی امیرمولانالطف الرحمان کی کامیابی کے خلاف آزادامیدوارسردار عمرفاروق خان میانخیل کی رٹ سماعت کے بعد خارج کردی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن2018کے دوران منعقدہونے والے جنرل الیکشن کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ PK98پروآکی صوبائی اسمبلی کی نشست پرجے یوآئی کے ضلعی امیروسابق اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوامولانالطف الرحمان کی کامیابی کے خلاف آزادامیدواروسابق ممبر قومی اسمبلی سردارعمرفاروق خان میانخیل کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پرالیکشن کمیشن ٹریبونل کے جسٹس اعجازانورنے سماعت کی ۔مولانالطف الرحمان کی طرف سے الیکشن ٹریبونل میں سپریم کورٹ کے سینئروکیل محمداسماعیل علیزئی جب کہ سردارعمرفاروق خان میانخیل کی طرف سے سابق ایڈوکیٹ جنرل میاں عبدالرؤف پیش ہوئے ۔ سماعت کے بعدالیکشن ٹریبونل کے جسٹس اعجازانور نے سردارعمرفاروق خان میانخیل کی رٹ خارج کردی ۔دائر ہونے والی رٹ میں کہاگیاتھاکہ الیکشن کے دوران دھاندلی کی گئی ۔پولنگ سٹیشنزپرہمارے پولنگ ایجنٹوں کو نہیں آنے دیاگیااس لیے اس انتخاب کوکالعدم قراردیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر