شاہد خاقان، خواجہ سعد سمیت 11نومنتخب ارکان قومی اسمبلی پیر کو حلف اٹھائینگے

شاہد خاقان، خواجہ سعد سمیت 11نومنتخب ارکان قومی اسمبلی پیر کو حلف اٹھائینگے

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 11نومنتخب ارکان پیر کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ، جن میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے چار چار ، مسلم لیگ (ق) کے 2 اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر چار بجے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا ، اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ ضمنی انتخا بات میں کامیاب ہونے والے امیدوار حلف بھی اٹھائیں گے ،ضمنی انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی ، این اے 131سے خواجہ سعد رفیق ، این اے 35سے زاہد اکرم درانی ، این اے 56سے ملک سہیل اعوان ، این اے 60سے شیخ راشد شفیق ، این اے 65سے چوہدری سالک حسین ، این اے 69سے چوہدری مونس الٰہی ، این اے 243سے محمد عالمگیر خان ، این اے 53سے علی نواز اعوان ، این اے63 سے منصور حیات خان اور این اے 103 سے علی گوہر خان کامیاب ہوئے تھے ، الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

نومنتخب ارکان

مزید : صفحہ آخر