ضلع ناظم پشاور کی نقشوں کے برعکس تعمیرات فوری طور پر گرانے کی ہدایت

ضلع ناظم پشاور کی نقشوں کے برعکس تعمیرات فوری طور پر گرانے کی ہدایت

پشاور (سٹی رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا نقشوں کے برعکس تعمیرات کی فوری مسماری کے احکامات جاری کردی، غفلت کے مرتکب بلڈنگ انسپکٹروں کے خلاف آر ایس او کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے از خودتعمیرات کا معائنہ کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دوروں کا اعلان بھی کیا تفصیلات کے مطابق ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت بی سی اے ٹاؤن ٹو کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں داؤد ٖجان ٹی او آئی ٹاؤن ٹو ،عبدالواحد خان ڈرافسٹمین ٹاؤن ٹو ،پی ایس او نصرت اللہ اوردیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں ٹاؤن ٹو کے حدود میں موصول ہونے والے کمرشل اور نان کمرشل نقشوں پر غوروغوض کیاگیا جس میں قواعد وضوابط پورے کرنے والے 11 نقشوں کی منظوری دیدی گئیں جبکہ قواعد و ضوابط پورے نہ ہونے پر 19 نقشوں کو مسترد کرتے ہوئے قواعد و ضوابط پورے ہونے کے بعد دوبارہ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے احکامات جاری کئے کہ تمام بلڈنگ انسپکٹر ز اور بی سی اے عملہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں دوروں کو یقینی بنائے اور نقشوں کے برعکس تعمیرات کرنے والوں کی تعمیرات فوری مسمارکرکے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج کی جائیں اور ہرصورت قواعد و ضوابط پر من وعن سے عمل کیاجائے انہوں نے اس کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کے بھی احکامات جاری کئے ، ضلع ناظم نے تنبیہ کی کہ وہ مختلف اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر از خود تعمیرات کا معائنہ کرنے کیلئے دورے کرینگے اور غفلت کے مرتکب بلڈنگ انسپکٹرز اور بی سی اے سٹا ف کے خلاف آر ایس او کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر