وزیراعظم کا سرکاری دفاتر میں سست روی کا نوٹس ، کارکردگی جانچنے کیلئے منفرد لیٹر جاری

وزیراعظم کا سرکاری دفاتر میں سست روی کا نوٹس ، کارکردگی جانچنے کیلئے منفرد ...

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری دفاتر میں سرکاری امور کی سست رفتاری کا جائزہ لیتے ہوئے خط وکتابت کے لئے پیلا ، سبزاور سرخ رنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے کام کی نوعیت کو جانچا جائے گا وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری دفاتر میں کام کی سست رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو لیٹر جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے آیندہ سے سرکاری امور وقت پر نمٹانے کے لئے رنگوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمومی نوعیت کی خط وکتابت کے لئے سبز کلر استعمال کیا جائے گااور پیلا کاغذ 50 فیصد مقرہ مدت کے اندر وقت گزر جانے کی یقین دہانی کرائے گاتاکہ جلدی کام کو مکمل کیا جاسکے اسکے علاوہ کام کے لئے مقررہ 90 فیصد وقت گزرنے پر سرخ کاغذبطور وارننگ استعمال کیا جائے گا۔

سست روی نوٹس

مزید : صفحہ آخر