شانگلہ ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3 بدنام زمانہ گرفتار

شانگلہ ،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3 بدنام زمانہ گرفتار

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ پو لیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،مختلف علاقوں میں کامیاب کاروئیاں ، تین مشہور زمانہ بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کر دیا-شانگلہ میں منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ عناصرعوام کے دشمن ہے،پولیس کاروائیوں میں عوام تعاون کریں،ان عناصر کے خلاف شانگلہ پولیس بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے گی اس سلسلے میں پولیس اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جس وقت تک علاقے کے عوام تعاون نہ کریں-ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ کی عوام سے تعاون کی اپیل- شانگلہ سرکل پورن اور بشام پولیس کا منشیات کے خلاف انٹیلی جنس بنیاد پر بروقت کامیاب کاروائی میں بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد تین ملزمان گرفتار مقدمات درج تفتیش شروع کر دی گئے- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن جاری ہے ۔ایس ڈی پی او پورن زیراب گل اور ڈی ایس پی بشام کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ امن و امان کے قیام کو ہر صورت ممکن بنانے کیلئے سنئیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کے دوران انٹیلی جنس اطلاع پر ایس ایچ او مارتونگ لیاقت علی نے بدنام زمانہ منشیات فروش سیف الاسلام سکنہ پشلوڑ کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضے سے 1050گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح ایس ایچ او الوچ حبیب سید نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش واجد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1240گرام چرس برآمد کرلی ہے اُن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے علاوہ ایس ایچ او بشام محمد پرویز نے کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش نثار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 400گرام چرس بر آمد کرلی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر