وزیر اعلیٰ محمود خان کی الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ محمود خان کی الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات میں نو منتخب کابینہ کو ...

پشاور( سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام اور نومنتخب چیئرمین شیرین زادہ اور دیگر کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی ہے ۔ نومنتخب کابینہ کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ اپنے دیگر ساتھیوں کی توقعات پر پورا اُترے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر