اتما نزئی مین قبرستان مافیا کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

اتما نزئی مین قبرستان مافیا کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)اتمانزئی مین قبرستان مافیا کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے قبرستان میں کرکٹ پیچ بھی اکھاڑ دیا ۔مظاہرین نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اتمانزئی میں قبرستانوں پر ناجائز قبضوں اور تجازوات کے خلاف اہلیان جھنڈا خیل میاں گان اتمانزئی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اتمانزئی رنگ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا ۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان کے آبائی قبر ستان کو مسمار کرکے غیر قانونی تعمیرات کھڑی کی گئی ہے جبکہ قبر ستان میں لوگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں جس سے قبر ستان کا تقد س پا مال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبرستان میں تعمیر شدہ عمارات کی مسماری کے حوالے سے باقاعدہ حکم بھی جاری ہو اہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ مقررین نے کہا کہ وہ کسی صورت غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کر سکتے اور اگر فوری طور پر ہماری داد رسی نہ کی گئی تو دوبارہ احتجاج کرینگے ۔ مشتغل مظاہرین نے قبر ستان میں قائم کرکٹ پیچ بھی اکھاڑ دیا اور قبضہ مافیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔