پی ٹی اے کا80سے زائد ایئر ہوسٹس فارغ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا80سے زائد ایئر ہوسٹس فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور،اسلام آباد (آن لائن) قومی ائیر لائنز پی آئی اے حکام نے ادارے سے 80 سے زائد ائیر ہوسٹس کو ملازمتوں سے فارغ کر نے کا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ مذکورہ ائیر ہوسٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کی گئیں تھیں پی آئی اے حکام نے ان ائیر ہوسٹس کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر سے سینارٹی کی بنیاد پر ائیرہوسٹس کی فہرستیں طلب کرلی ہیں جنہیں ملازمتوں سے فارغ کرنے کا مقصد قومی ائیر لائنز پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے واضح رہے کہ اس وقت پی آئی اے میں 1850 سے زائد فضائی میزبان کام کر رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ترجمان مشہود تاجور آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سے کسی بھی ایئر ہوسٹس کو فارغ نہیں کیا گیا لیکن بہت سے ایئر ہوسٹس ایسے ہیں جو لمبی چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں اور دوسرے ممالک کی جیلوں میں بند ہیں ۔ میڈیا پر چلنے والی خبر کہ 80 ایئر ہوسٹس کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے اس حوالے سے ہمیں کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی لیٹر موصول ہوا ہے لیکن پی آئی اے کے ایئر ہوسٹس میں کچھ تو مختلف ممالک کی جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے ایسے غیر قانونی طور پر کام کئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سزا بھگت رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ہمیں کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی لیٹر موصول ہوا ہے لیکن میڈیا میں خبر چل رہی ہے کہ 80ایئر ہوسٹس کو فارغ کردیا گیا ہے اور جو کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مختلف سٹیشنز کی ایئر ہوسٹس کے کنٹریکٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں کراچی سے 24 لاہرو 36 پشاور سے 3 اور اسلام آباد سے 8 ایئر ہوسٹس کو فارغ کیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی اے وی پی فلائنگ سروسز نادیہ خان نے چھانٹیوں پر کہا کہ 1850 میں سے 1637فضائی میزبان ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔

ائر ہوسٹس

Back t

مزید : صفحہ آخر