ایم پی اے فضل الٰہی کی ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال سے ملاقات

ایم پی اے فضل الٰہی کی ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال سے ملاقات

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے حلقہ 79 سے منتخب ممبر صوبائی حاجی فضل الٰہی نے جمعرات کے روز تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں پولیس کی جانب سے گھر کی چادر اور چار دیواری کی تقدس پامال کرنے اور گھر کا سامان قبضے میں لینے سے متعلق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کو آگاہ کیا اور واقعے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی اور کہا کہ علاقے کے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کرینگے اور انہیں کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جائیگا تاہم پولیس کی جانب سے ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 79 کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا اور وہ لوگوں کے مسائل براہ راست سنیں گے جس پر ایم پی اے فضل الٰہی نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر