اقوام متحدہ کی مشیر برائے ، بنیادی حقوق ناجیہ و نشے کی ایس ایس پی ٓاپریشن جاوید اقبال سے ملاقات

اقوام متحدہ کی مشیر برائے ، بنیادی حقوق ناجیہ و نشے کی ایس ایس پی ٓاپریشن ...

پشاور(کرائم رپورٹر)اقوام متحدہ کی مشیر برائے بنیادی حقوق ناجیہ ونشے کی سربراہی میں ایک خصوصی وفدنے خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال سے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ملاقات کی ہے وفد سے ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ پولیس خواجہ سراؤں کے تحفظ کو ہرصورت ممکن بنانے کے لئے بھر پوراقدامات کررہی ہے حالیہ دنوں میں خواجہ سراکے قتل اور تشددمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا اس کا بین ثبوت ہے پولیس کی سربراہی میں خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی جن میں خواجہ سراء اورسول سوسائٹی کے ممبران بھی شامل ہیں اس موقع پر خواجہ سراؤں کے تحفظ کی تنظیم بلیو وینز کے صدر قمرنسیم، تیمور کمال اورخواجہ سراؤں کی تنظیم ٹرانس ایکشن الائنس کی صدر فرزانہ اور جنرل سیکریٹری آرزو خان بھی موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی مشیر برائے بنیادی حقوق ناجیہ ونشے ، بلیو وینز تنظیم کے صدر قمرنسیم ٗ تیمور کمال ٗخواجہ سراؤں کی تنظیم ٹرانس ایکشن الائنس کی صدر فرزانہ اور جنرل سیکریٹری آرزو خان نے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال سے ان کی دفتر میں خصوصی ملاقات کی ہے اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان ٗ ایس پی کینٹ وسیم ریاض اور ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق بھی موجود تھے ملاقات کے دوران خواجہ سراء کمیونٹی کو درپیش سیکیورٹی اوردیگرعمومی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے واضح کیا کہ خواجہ سراؤں کو سیکیورٹی اورتحفظ کی فراہمی کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزمان کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ تھانہ بڈھ بیر ، سربنداورمتنی میں خواجہ سراؤں پر تشدد میں ملوث ملزمان کو محض چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کیا گیا جس کو آنے والے مہمانوں نے سراہا ایس ایس پی نے واضح کیا کہ خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دومختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں جو حل طلب مسائل کے حل کے لئے خواجہ سراء نمائندہ تنظیموں کے باہم مشاورت سے ان کے حل کے لئے سفارشات مرتب کریں گے جس پر آنے والے وفد نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے خواجہ سراؤں کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا

مزید : پشاورصفحہ آخر