مردان ،9 نومبر کو انجمن حقوق تحفظ اہلسنت کی ربیع الاؤل کے حوالے سے ریلی

مردان ،9 نومبر کو انجمن حقوق تحفظ اہلسنت کی ربیع الاؤل کے حوالے سے ریلی

مردان (بیورورپورٹ) انجمن حقوق تحفظ اہلسنت کے زیر اہتمام ربیع الاؤل کے حوالے سے 9نومبر کو عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی اس بات کا فیصلہ اہلسنت والجماعت ضلع مردان کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان ،اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر مولانا حافظ شاہ روم باچا،قاری عبد الہادی ظہیر،مولانا ارشد قادری،مفتی عبد الوکیل قادری اور مولانا قاری فضل واحد کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ ربیع الاول کو شایاں شان طریقے سے منایا جائیگا اور پورے ضلع میں محافل میلا دشریف کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر