الیکشن میں زائد اخراجات دو ارکان اسمبلی کو نوٹس

الیکشن میں زائد اخراجات دو ارکان اسمبلی کو نوٹس

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے حد سے زیادہ انتخابی اخراجات کرنے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے دو ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔تحریک انصاف کے طالب حسن نکئی نے عام انتخابات میں ایک کروڑ 24لاکھ جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقاد بھٹی نے 57 لاکھ روپے کے اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں، الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے انتخابی اخراجات کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے 20لاکھ مقرر ہے۔زائد اخراجات ثابت ہونے پر ارکان کو جرمانہ ، قید اور نااہلی کی سزا ہوسکتی ہے۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر