آل کلرکس ایسوسی ایشن کا ملازمین کی مستقلی اور سروس سٹرکچر کا مطالبہ
پشاور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) اوقاف نے صوبائی حکومت سے محکمہ اوقاف کی الگ ڈائریکٹریٹ قائم کرنے، محکمہ اوقاف کے جائیداد کی کوڑیوں کے دام لیز پر دینے کی روک تھام اور ملازمین کے سروس سٹریکچر و مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دے دی ہے کہ اگر حکومت اور محکمہ اوقاف نے مطالبات تسلیم نہیں کی توصوبے بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ ایپکا اوقاف کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر مختیار نواز اور جنرل سیکرٹری رحمٰن گل منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے اوقاف کو الگ خود مختار ادارہ بنانے، جائیداد اور اثاثہ جات کی تخفظ اورملازمین کی مستقلی وسروس سٹریکچر کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہیں۔ ایسوسی ایشن عہدایداروں نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر صوبائی حکومت اور سیکرٹری اوقاف نے محکمے کے ملازمین کے مسائل حل نہیں کی تو علماء کرام، خطباء ، خادمین اور دفتری عملہ کو اعتماد میں لے صوبے بھر میں پہلے مرحلے میں عید گاہ ایڈمنسٹریٹر دفتر، دوسری مرتبہ صوبائی اسمبلی کے سامنے نہ ختم ہونے والا دھرنا دینگے۔ انہوں نے کہاکہ اوقاف کے کروڑ روپے جائیداد کے باوجود ملازمین دربدر ٹھوکر کھانے پر مجبور ہے اور تین سال گزرنے کے باوجود ملازمین کے مسائل حل نہیں کی جارہی ہے جبکہ سروس سٹریکچر اور مستقلی کے وعدے ایفاء نہیں کئے گئے جس کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائینگے۔