بھارتی ریاست تامل ناڈوکے 18ارکان اسمبلی نا اہل قرار

بھارتی ریاست تامل ناڈوکے 18ارکان اسمبلی نا اہل قرار

مدراس (صباح نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اپوزیشن جماعت اے آئی ڈی ایم کے کے باغی 18ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیئے جانے سے متعلق ریاست میں سیاسی ہنگامہ آرائی ختم ہوگئی۔سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ جج نے دناکرن دھڑے کے 18ارکان اسمبلی کی نااہلی کو برقرار رکھا۔جسٹس ایم ستیہ نارائن نے اسمبلی سپیکر کے فیصلہ کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس سے تامل ناڈو کی ای پلانی سوامی حکومت کو بڑی تقویت مل گئی۔عدالت کے اس فیصلہ سے واضح ہوگیاکہ اب تامل ناڈو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔فیصلہ کے بعد اے آئی ڈی ایم کے کے لیڈر ٹی دناکرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے کوئی جھٹکا نہیں، صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تامل ناڈو

مزید : صفحہ آخر