مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ایوارڈ 2018جیت لیا

مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ایوارڈ 2018جیت لیا

نیویارک (صباح نیوز) انسانی حقوق کے لیے آواز آٹھانے والی مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ایوارڈ دو ہزار اٹھارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ جو دس دسمبر کو دیا جائے گا۔یہ اعلان اقوام متحدہ میں یو این جی اے کی صدر نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا۔عاصمہ جہانگیر ماورائے عدالت قتل کے معاملے پر انیس سو اٹھانوے سے دو ہزار چار تک اقوام متحدہ کی مندوب رہیں جبکہ خصوصی مندوب برائے مذہب،عقائد کی آزادی دو ہزار چار سے دو ہزار دس تک رہیں۔عاصمہ جہانگیر کی یادمیں نیویارک میں ایشیاسوسائٹی کیزیراہتمام یادگاری تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایوارڈ

مزید : صفحہ آخر