ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پر اچانک چھاپہ

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پر اچانک چھاپہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے جمعہ کے روز شاہ پور یونین کونسل میں تیراہ آباد کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پر اچانک چھاپہ کے دوران غیر حاضرپائی جانے والی استانیوں اورغیر معیاری کام کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ حکام کوکارروائی کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے جمعہ کے روز شاہ پور یونین کونسل میں تیراہ آباد کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پر اچانک چھاپہ مارا جہاں انہوں نے مذکورہ سکول میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے وراندہ اور کلاس روم کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جگہ جگہ پڑنے والے دراڑوں کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔ اس موقع پر انہوں نے سکول ہذا میں سرکاری اوقات کار پر عملدرآمدنہ کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیا کیونکہ دن کے 11بجکر10منٹ پر بھی سکول میں صرف ایک استانی موجود دتھی جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کوہاٹ کو اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور سرکاری اوقات کار میں اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر