جنوبی وزیرستان ، غیر سرکاری تنظیم میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کا سلسلہ جاری

جنوبی وزیرستان ، غیر سرکاری تنظیم میں غیر مقامی افراد کی تعیناتی کا سلسلہ ...

ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان انتظامیہ کی جانب سے بار بار نو ٹیفیکشن جاری کر نے کے با وجود غیر سرکاری تنظیمSRSP میں غیر مقامی افراد کی تعیناتیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے ضلع میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کو کچھ دن قبل ایک نوٹس جاری کیا تھا جسمیں 5 اکتوبر سے قبل تمام غیر مقامی افراد کو نکالا جائے اور ان پوسٹوں پر ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں انٹرویوز لینے کی ہدایات جاری کی گئی تھی لیکن متعلقہ این جی او نے ان احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نہ تو غیر مقامی افراد کو فارغ کیا بلکہ حال ہی میں ملنے والے ورلڈ فوڈ پروگرام کے پراجیکٹ میں بھی غیر مقامی افراد کو بھرتی کر لیااور پراجیکٹ کے لئے ضلع صوابی سے ایک شخص کو بلا کر ٹیم لیڈر بنا دیا گیا وزیرستان یوتھ جرگہ نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی سی جنوبی وزیرستان سے فوری طور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر