فواد چوہدری حکومت سے زیادہ نیب کے ترجمان ہیں،نفیسہ شاہ
اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری حکومت سے زیادہ نیب کے ترجمان ہیں،جیل ڈالنے کی ابتداء جہانگیر ترین اور علیم خان سے ہونی چاہیے، حکومتی وزراء عوام کو جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی بجائے ریلیف دیں۔جمعہ کو فواد چوہدری کے بیان پرپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری حکومت سے زیادہ نیب کے ترجمان ہیں۔عمران خان کے ہیلی کاپٹر کیس پر فواد چوہدری چپ سادھ لیتے ہیں عمران خان جھوٹوں اور بدعنوانوں کے ضیاالحق ہیں۔جیل ڈالنے کی ابتداء جہانگیر ترین اور علیم خان سے ہونی چاہیے۔ حکومتی وزراء عوام کو جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی بجائے ریلیف دیں۔
نفیسہ شاہ