سابق ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر کی خدمات پنجاب پولیس کے حوالے

سابق ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر کی خدمات پنجاب پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے سابق ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر کی خدمات پنجاب پولیس کے حوالے کر دیں۔انہوں نے آئی جی پنجاب کی ہدایات پر فوری طور پر عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ نبیلہ غضنفر بطور ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائر یکٹر نیوز، ڈائریکٹر اشتہارات اورڈائریکٹرالیکٹر انک میڈیا کے عہدوں پر کام کرنے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔ وہ اپنے کیرئیرمیں بطور لائزان آفیسر کراچی ، ڈپٹی کنٹرولر نیوز ، پاکستان ٹیلی ویژن کراچی اور بطور پی آر اومختلف محکموں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کا شمار انتہائی دیانتدار ، فرض شناس اور پروفیشنل افسروں میں ہوتا ہے۔ وہ مرحوم ڈی جی پی آر پنجاب چوہدری ریاست علی کی صاحبزادی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -