فاروق ستار کا متحدہ کو تنظیمی بحران سے نکالنے کیلئے 22 رکنی کمیٹی کا اعلان

فاروق ستار کا متحدہ کو تنظیمی بحران سے نکالنے کیلئے 22 رکنی کمیٹی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی کو تنظیمی بحران سے نکالنے کیلئے 22 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اولین مقصد 1986 جیسی ایم کیو ایم کو بحال کرنا ہے اور جماعت کو انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ہی مسائل سے نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے پارٹی کو تنظیمی بحران سے نکالنے کیلئے 22 رکنی کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ او آر سی میں مزید نام شامل کیے جائیں گے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے بہادر آباد والے تاویلیں دیں گے لیکن بہادر آباد والوں کے جواب بھی میں ابھی دینا چاہتا ہوں، خالد مقبول نے کہا کہ پارٹی میں آمریت ختم ہوگئی لیکن 15 جون کو میری واپسی کے بعد بھی پوری رابطہ کمیٹی سے مشاورت نہیں کی جاتی تھی اور رابطہ کمیٹی میں چند افراد کی اجارہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں اور پیسے والے خاندانوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے، چند افراد ایم کیوایم پر قابض ہیں جو خود کسی قابل نہیں۔
فاروق ستار

مزید :

صفحہ آخر -