مردان ،فیڈرل بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ گرلز ہائی سکول رسالپور کا دروہ

مردان ،فیڈرل بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ گرلز ہائی سکول رسالپور کا ...

مردان (بیورورپورٹ ) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ڈپٹی سیکرٹری سہیل محمود نے کنٹونمنٹ بورڈ گرلز ہائی سکول رسالپورکا دورہ کیا اس موقع پر ایف جی ہائی سکول کے پرنسپل گوہر زمان بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی سیکرٹری نے گرلز سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سکول انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری کو ادارے میں طلباء کی تعلیمی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی فیڈرل بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری سہیل محمود نے اس موقع پر ایگزیکٹوآفیسر مجاہد شاہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ بچوں سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اوران کی تعلیم وتربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کینٹ بورڈ کی طرف سے بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر