ن لیگ کے ارکان نے غنڈہ گردی کی نئی روایت قائم کی،فیاض چوہان

ن لیگ کے ارکان نے غنڈہ گردی کی نئی روایت قائم کی،فیاض چوہان

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی پنجاب اسمبلی جیسے مقدس ایوان کی اسطرح بے توقیری نہیں ہوئی جیسی 16 اکتوبر کو ہوئی جب شہباز شریف کی ہدایت اور حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ن لیگ کے اراکین نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی نئی روایت قائم کی۔ وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ سپیکر،سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری اسمبلی پر حملہ کرنے کی پہلے کبھی کوئی روایت نہیں تھی مگر بدنامی کا یہ داغ بھی مسلم لیگ(ن) کے ماتھے پر ہی سجنا تھا۔اسکے بعد وہ کس منہ سے اسمبلی یا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ آخر