رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع یکم نومبر سے شروع،تیاریاں جاری

رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع یکم نومبر سے شروع،تیاریاں جاری

لاہور( جنرل رپورٹر ) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع یکم نومبرجمعرات سے شروع ہوگاجس میں دنیابھر سے لاکھوں فرزند اسلام شرکت کریں گے۔ عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلامرحلہ یکم نومبرتا 3نومبرتک جبکہ دوسرامرحلہ 8تا10 نومبر جاری رہے گا۔جس کے لیے اتنظامیہ نے زورشورسے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور آنے والے شرکاء کے لیے ان دنوں قطار اندرقطاربانس لگانے کاکام جاری ہے ۔اجتماع کے دوران پاکستان بھرسے شرکائقافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے جبکہ صوبہ خیبرپختو نخواہ کے ضلع پشاور سمیت دوسرے شہروں سے بھی فرزند اسلام اس عالمی اجتماع میں شرکت کریں گے دوسری طرف اجتماع کے لیے دیارغیرسے بھی فرزند اسلام کثیرتعداد میں تشریف لارہے ہیں ۔دعاکے بعد جماعتوں کی صورت چلہ،چار ماہ ،سات ماہ،سال کی جماعتیں اندورن وبیرون ملک میں دین کی تبلیغ کے لئے نکلیں گی ۔

مزید : صفحہ آخر