اورنج لائن منصوبے نے صوبے کو کنگال کر دیا،پرویز الٰہی

اورنج لائن منصوبے نے صوبے کو کنگال کر دیا،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میرے بھرتی کئے گئے ہر ملازم کو شہباز شریف نے ایک بار ضرور تنگ کیا، اسمبلی اجلاس میں 2بار ہنگامہ آرائی برداشت کی گئی، ساہیوال میں کول پاور پلانٹس لگا کر ساری زرعی زمین تباہ کر دی گئی۔جمعہ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کا عوام میں جانا ضروری ہے،صحافیوں کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہیں، ریسکیو1122ایک بڑی سہولت کی سروس ہے، میں نے نابینا افراد کیلئے ایک ہسپتال بنوایا، معذور بچوں کے 170ادارے ہیں اور وظیفہ بھی دیا جاتا ہے، ساہیوال میں کول پاور پلانٹس لگا کر ساری زرعی زمین تباہ کر دی گئی، اورنج لائن منصوبے نے صوبے کو کنگال کر کے رکھ دیا، جنگلہ بس پر اربوں سبسڈی دی جارہی ہے، اسمبلی اجلاس میں ارکان تیسری بار گلے کو آ رہے تھے تو ایکشن لینا پڑا، تحقیقاتی کمیٹی بن گئی ہے، توڑ پھوڑ کی انکوائری کرے گی، میرے بھرتی کئے گئے ہر ملازم کو شہباز شریف نے ایک بار ضرور تنگ کیا، اسمبلی اجلاس میں دو بار ہنگامہ آرائی برداشت کی، ایک کمیٹی منصوبوں میں تاخیر پر تحقیقات پر بنائی گئی ہے، سابق حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، سعودی عرب کے کامیاب دورے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے، چین کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اورنج لائن منصوبہ زیر زمین تھا، جس پر کوئی سبسڈی نہیں تھی۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -