پشاور ،ارمڑ میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان قتل

پشاور ،ارمڑ میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان قتل

پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاورکے نواحی علاقہ ارمڑ پایا ن میں مستورات کے تنازعہ پر قریبی رشتہ دار نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق ارمڑ پایان کے رہائشی عید محمد ولد نور محمد نے پولیس کو ر پورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا سمیع اللہ ارمڑ پایان کے محلہ ماندوری میں موجود تھا کہ اس دوران ہمار ے رشتہ دار وقار ولد افتخار نے اپنے ساتھیوں شاہ فیصل ولد خلیل ٗاوراقبال ولد رفیق کے ہمراہ وہاں آیا اوراندھا دھند فائرنگ کر کے سمیع اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے مدعی کے مطابق ان کا ملزمان کیساتھ مستورات کا تنازعہ چلا آرہا تھا پولیس نے واقعہ کی رپور ٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر