ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر دیرلویرسرمدسلیم اکرم نے گزشتہ روز اچانک تحصیل ہیڈ کواٹراسپتال منڈا کادورہ کیا، ڈیوٹی میں مبینہ طور پر غفلت بر تنے پر ایل ایچ وی کو معطل کرکے تحقیقات کرانے کا حکم ، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پرڈی سی سرمدسلیم نے تحصیل ناظم منڈ ا ہمایون خان ،ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد روغانی کے ہمراہ منڈا ا سپتال کے شعبہ حادثات ،لیبرروم او ر جنرل وارڈزکاد ورہ کرکے مریضوں سے اُ ن کے مشکلات کے بارے دریافت کیا ،اس موقع پر انہوں اسپتال عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہرقسم سہولیات د ینے کے لے تمام تر دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئے، ڈی سی نے اس موقع پر حاضری رجسٹرڈ چیک جبکہ مبینہ طور پر خاتون ایل ایچ وی کو ڈیوٹی میں غفلت بر تنے پر معطل کرکے انکوایری کمیٹی تشکیل دینے اور دوران سرکاری ڈیوٹی پرائیوٹ پر یکٹس میں ملوث اہلکاروں حوالے سے اطلاعات کی تحقیقات کاحکم دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر