کراچی میں وزیراعظم کی ہدایت پر لوکل ترین چلانے کا فیصلہ

کراچی میں وزیراعظم کی ہدایت پر لوکل ترین چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ، ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاگیا جب کہ اگلے مرحلے میں کراچی حیدر آباد شٹل ٹرین ہوگی ، مزدوروں کیلئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہوگیا، یہ 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے ، 100دنوں میں10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، ٹرین چلانے کا مقصد کراچی کی سڑکوں سے رش ختم کرنا ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ 60 روز میں چھٹی ٹرین ہے، لوکل ٹرین کا افتتاح 31 اکتوبر کو شام 4 بجے صدر مملکت عارف علوی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ کیا ہے، اگلے مرحلے میں کراچی حیدرآباد شٹل ٹرین کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے، ریلوے کا نعرہ ہے آرام حرام ہے، ہم ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔
لوکل ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -