بالائی علاقوں، گلیات میں برفباری، میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

بالائی علاقوں، گلیات میں برفباری، میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بالائی علاقوں اور گلیات میں گزشتہ روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہاجس سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث صبح اور رات کے وقت گرم کپڑوں کا استعمال شروع ہو گیا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ آج بروز ہفتہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم پشاور، لاہور، سرگودھا، ملتان، چکوال، منڈی بہاوالدین، بہاولپور، اور کوٹ ادو میں بوندا باندی امکان ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت میں سکردو منفی03، کالام، گوپس، گلگت اور استور میں 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

موسم

مزید : صفحہ آخر