کشمیر یوم یکجہتی ، خیبر پختونخوا میں بھی جوش جذبے سے منایا جائیگا

کشمیر یوم یکجہتی ، خیبر پختونخوا میں بھی جوش جذبے سے منایا جائیگا

پشاور( سٹاف رپورٹر)کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کل پورے ملک کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم سیاہ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری شدہ ہدایات کی روشنی میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے۔صوبائی دارالخلافہ کے ساتھ ساتھ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی یوم سیاہ کے حوالے سے جگہ جگہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے ،ریلیاں نکالی جائیں گی اورتعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے خصوصی تشہیری مہم چلائی جائے گی محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام تمام ایف ایم ریڈیو چینلز پر یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات سے تمام علاقائی دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ہونے والی سرگرمیوں کی بھر پور تشہیر و اشاعت کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر